Wednesday, September 18, 2024
spot_img

دادو(نمائندہ پروان) ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو نے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر نئے گاج میں 23 فٹ پانی آنے اور بارشوں کی وجہ سے متاثرہ سڑکوں کا معائنہ کیا۔ متاثرہ سڑکوں میں ایف پی بند سے چھنی روڈ، جوہی حاجی خان روڈ، واہی پاندھی، گولو فقیر، ساوڑو روڈ شامل ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادو مختیار ابڑو نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایت کی کہ فوری طور پر متاثرہ سڑکوں کی مرمت مکمل کی جائے۔

غفلت برتنے کی صورت میں پروونشل ہائی ویز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر جوہی سمیع اللہ وگن کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ سڑکوں کی مرمت کی نگرانی کریں اور باقاعدہ رپورٹ فراہم کریں۔

ڈپٹی کمشنر مختیار علی ابڑو نے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جوہی سمیع اللہ وگن، ایس ڈی او روڈز حیدر علی جتوئی، انجینئر سعید احمد بلیدی، ٹھیکیدار فراز نائچ اور غلام قاسم لغاری بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین