Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںسیہون میں نیشنل پریس کلب کا قیام، مظلوموں کا آواز بنے گیں،...

سیہون میں نیشنل پریس کلب کا قیام، مظلوموں کا آواز بنے گیں، عہدیداران

سیہون شریف(نامہ نگار)سیہون شریف شہر و گردونواح کی عوام کے مسائل کو طاقتور آواز کے ذریعے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کیلئے نیشنل پریس کلب سیہون کا قیام عمل میں لایا گیا، اس حوالے سے سینئر صحافی غلام یاسین انصاری کی قیادت میں محکمہ اوقاف کے کمیونٹی ہال میں اجلاس ہوا، جس میں متفقہ رائے سے نیشنل پریس کلب کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے نئے عہدیدار منتخب کیئے گئے، عہدیداروں میں سرپرست اعلیٰ عبدالستار ملاح، صدر ذوالفقار علی سولنگی، سینیئر نائب صدر محمد خالد میمن، نائب صدر نصراللہ انصاری، جنرل سیکرٹری حسین بخش ڈاہری، جوائنٹ سیکرٹری عارف حسین میمن، فنانس سیکریٹری محمد حسین جتوئی، آڈیٹر فقیر فیاض علی سولنگی، آفس سیکریٹری محمد اشرف عطار کو منتخب کیا گیا۔ جبکہ ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین غلام یاسین انصاری، ورکنگ کمیٹی ممبران میں شمس میمن، احمد علی سولنگی، اعجاز احمد سولنگی، اعجاز کالو سولنگی، اختر علی سولنگی منتخت ہوئے۔ جبکہ علی بخش سولنگی، دانش احمد، اور فیاض علی سولنگی ممبران منتخب کیئے گئے۔ نیشنل پریس کلب کے نئے منتخب عہدیداران کو مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کیجانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور امید کا اظہار کیا گیا، کہ نیشنل پریس کلب سیہون عوامی فلاح و بہبود اور عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین