Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزدادو عوامی فورم کا وفد ایڈووکیٹ گلزار عالمانی سے اظہارِ یکجہتی کرنے...

دادو عوامی فورم کا وفد ایڈووکیٹ گلزار عالمانی سے اظہارِ یکجہتی کرنے مورو پہنچ گیاہے

دادو/مورو ( نمائندگان) دادو عوامی فورم کا وفد نامور ایڈووکیٹ گلزار احمد عالماڻی سے اظہارِ یکجھتی کرنے مورو پہنچ گیا وفد میں دادو عوامی فورم کے چیئرمین سردار عاشق حسین زنّور، ضمیر حسین کوریجو، وریام سندھی، نياز پنہور ، نبی بخش ھالیپوٽو، عبدالجبار ببر، ایڈووکیٹ عبدالحکیم لغاری و دیگر شامل تھے، ایڈووکیٹ گلزار عالمانی نے وفد کو بتاتے کہا کہ سندھ کے مسائل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اجاگر اور مسائل کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی کے لیے بذریعہ عدالتی اور متعلقہ فورمز پر عملی طور قانونی چارہ جوئی کے نتیجے میں سیاسی جماعت کے رہنما ناراض رہتے تھے پولیس کی معرفت ڈرایا دہمکایا جارہا ہے کچھ روز قبل میرے قریبی رشتہ داروں کو ریاض عالمانی اور سلطان عالمانی کو پولیس نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے جس میں ایس ایس پی مٹیاری، ڈی ایس پی سعید آباد اور ایس ایچ او سعید آباد ملوث ہیں، جبکے بعد ازاں دادو عوامی فورم کے رہنماؤں مورو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ گلزار عالمانی اکیلے نہیں ہیں، ان کے ساتھ پورے سندھ کا غریب اور مظلوم عوام کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ گلزار عالمانی نے ہمیشہ غیر سیاسی طریقے سے وکالت کی ہے اور ہم انتقامی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کے ایڈووکیٹ گلزار عالمانی کو دبانے یا ہراساں کرنے کا عمل فوراً بند کیا جائے اور ان کے قریبی رشتہ داروں ریاض اور سلطان عالمانی کو رہا کیا جائے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے بصورت سندھ بھر میں تحریک چلائی جائے گی.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین