Friday, September 13, 2024
spot_img
Homeبلاگامن کی علمبردار سندھ پولیس:تحریر عبدالرزاق قمبرانی

امن کی علمبردار سندھ پولیس:تحریر عبدالرزاق قمبرانی

امن کے علمبردار سندھ پولیس

تحریر :عبدالرزاق قمبرانی/ پی آر او ضلع دادو پولیس

شہداء اور غازی ہمیشہ پولیس محکمے کا فخر رہے ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

سندھ پولیس برصغیر کی تاریخ کی سب سے پرانی پولیس فورس ہے جو کہ قریباً دو صدیوں سے اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اس فورس کے قیام سے لیکر آج تک سندھ پولیس کے بہادر جوان سندھ دھرتی سے اپنا تجدیدِ عہد وفا کے ساتھ نبھاتے آ رہے ہیں

سندھ پولیس کی تاریخ بیمثال کامیابیوں اور لازوال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ تاریخ گواہ ہے اس دھرتی پہ جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی چاہے وہ دہشتگردی کا چیلنج ہو، ٹارگٹ کلنگ ہو، سندھ کے سادہ لوگوں کو نشانہ بنانے والا ڈاکو راج ہو یا پھر قدرتی آفات ہوں یا کوئی کرونا جیسی عالمی وبا ہو سندھ پولیس ہمیشہ اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے صفِ اوّل میں کھڑی ہوئی نظر آتی ہے

سردی، گرمی، آندھی، طوفان یا کسی بھی مشکل صورتحال میں اس باوقار فورس کے کبھی حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ سندھ پولیس کے جوانوں نے ثابت قدمی سے ہر محاذ پر اپنی جرآت اور بہادری سے سنہرے حروف میں لکھی جانے والی تاریخ رقم کی

سندھ پولیس میں عوام کے تحفظ اور معاشرے میں قیام امن کی خاطر قربانیاں دینے والوں کی طویل فہرست موجود ہے جس میں ایک سپاہی سے لیکر بالا افسران تک ہزاروں شہید اور غازی تاریخ کے اوراق میں امر ہوچکے ہیں۔ کراچی سے لیکر کشمور تک سندھ کا کوئی ایسا ضلع نہیں جہاں سندھ پولیس کے جوانوں نے اس قوم کے خاطر خون کے نذرانے نہ دیے ہوں

کوئی مانے یا نہ مانے یہ قوم ہمیشہ ان شہیدوں اور غازیوں کی مقروض رہے گی جنہوں ہمیں سکون کی زندگی میسر کرنے کیلئے اپنی جانیں نچھاور کردیں ہمارے بچوں کو بے سہارا ہونے سے بچانے کیلئے اپنے بچوں کو یتیم کردیا! اسلیے تو کہتے ہیں:

“شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے, لہو ہے جو شہید کا وہ قوم کی زکوٰۃ ہے”

اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں پر چند برے لوگوں کے برے اعمال کے بدلے سندھ پولیس کی ان عظیم قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ذرا تصور کیا جائے تو حقیقت آشکار ہو جائیگی یہ معاشرہ پولیس کے بغیر جنگل کے مثل ہو جائے گا جہاں نہ تو کسی کی عزت محفوظ ہوگی، نہ کسی کی جان اور نہ ہی کسی کی ملکیت!

جو لوگ سندھ پولیس کو برا بھلا کہتے پھرتے ہیں ان کی محافظ بھی یہ پولیس ہی ہوتی ہے شب کی تاریکیوں میں سنسان راستوں پر پولیس کو دیکھ کر انہیں تحفظ کا احساس ضرور ملتا ہوگا جب کوئی ایسے لوگوں کی حق تلافی یا ناانصافی کرتا ہوگا تو انصاف کے لیے ان کی پہلی پکار بھی پولیس کو ہی جاتی ہوگی اسلیے لوگوں کو اپنی سوچ وسیع رکھنے کی ضرورت ہے

پولیس ہمیشہ عوام کی محافظ اور مددگار رہی ہے جنہوں نے محدود وسائل اور کٹھن حالات کے باوجود بھی اپنی قوم کی بے لوث خدمت کی ہے اس لیے عوام کو اپنے محافظوں اور جان دینے والے ہیروز کا احترام کرنا چاہیے اور ان کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے

4 آگست کا دن ہر سال شہدائے پولیس کے نام سے منایا جاتا ہے آئیے اس 4 اگست کو بھرپور انداز میں منائیں اور اپنے حقیقی ہیروز کی ناقابلِ فراموش قربانیوں کو اجاگر کریں.

سندھ پولیس زندہ آباد
پاکستان پائندہ باد

متعلقہ خبریں

مقبول ترین