Friday, September 20, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںفیک نیوز:ہتک عزت بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہوگا

فیک نیوز:ہتک عزت بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہوگا

لاهور :ہتک عزت بل 2024 کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہوگا۔ پھیلائی جانے والی جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہوسکے گا۔

یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی بل کا اطلاق ہوگا۔ ذاتی زندگی، عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کےلیے پھیلائی جانے والی خبروں پر کارروائی ہوگی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت بل پر اظہار تشویش

ہتک عزت کے کیسز کےلیے ٹربیونل قائم ہوں گے۔ ہتک عزت کے کیسز کےلیے ٹربیونل 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

ہتک عزت بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہوگا۔ آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف الزام پر ہائیکورٹ بینچ کیس سن سکیں گے۔

خواتین، خواجہ سراؤں کے کیس کی قانونی معاونت کےلیے حکومتی لیگل ٹیم کی سہولت ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت نے صحافتی تنظیموں کی بل مؤخر کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ صحافتی تنظیموں نے آج وزیر اطلاعات سے ملاقات میں بل کچھ روز مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین