Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںپولیس کی سست روی، مغویوں پر روز نیا عذاب

پولیس کی سست روی، مغویوں پر روز نیا عذاب

کندھ کوٹ:کچے کے ڈاکو نے ظلم کی انتہا کردی مغویوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، انسانیت شرما گئی پولیس کی سست روی کے باعث مغوی ہر روز ایک نئے عذاب میں مبتلا

کندھ کوٹ کے علاقے غوثپور سے عید کے روز اغوا ہونے والے دو نوجوانوں کی ساتھ ڈاکووں کا انسانیت سوز سلوک مغوی نوجوانوں کو جانوروں کی طرح زنجیروں میں باندھ کر گرم پانی سے نہلایا جارہا ہے ڈاکووں کی جانب سے ایک کے بعد ایک وائرل ویڈیوز پولیس اور ریاستی رٹ کو کھلے عام چیلنج کرنے کے مترادف ہے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان لیاقت شیخ کی والدہ دو ہفتے قبل بیٹے کی جدائی میں دل کے عارضے میں مبتلا ہوچکی ہیں پولیس کا کچہ آپریشن بہی برائے نام گزشتہ چار ماہ سے جاری آپریشن میں پولیس کو کوئی کامیابی نہیں ملی کچے کے ڈاکو سرعام پکے سے لوگوں کو اغوا کر کے کچے فرار ہو جاتے ہیں ضلع بہر کندھ کوٹ کشمور اور تنگوانی سے اغوا ہونے والے مغویوں کی تعداد 27ہوگئی مغویوں کے اہلخانہ کا مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاج کا سلسلہ بہی جاری ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین