Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو:عدالت سے معافی مانگنے پر ڈی ایف سی دادو کو رہا کر...

دادو:عدالت سے معافی مانگنے پر ڈی ایف سی دادو کو رہا کر دیا گیا

دادو ( نامہ نگار اللہ بخش خشک ) باردانے کی غیر منصفانہ تقسیم کے معمہ میں ڈی ایف سی دادو منصور میرانی کو سماعت کے دوران سیکنڈ سول جج کی عدالت میں رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کر کہ جج کے احکامات پر پولیس نے ڈی ایف سی دادو منصور میرانی کو حراست میں لے لیا، ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود رپورٹ پیش نے کرنے پر ڈی ایف سی کو پولیس نے کسٹڈی میں لیا، گزشتہ سماعت پر جج نے ڈی ایف سی کو باردانہ کی تقسیم کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر جج نے سزا کے خلاف طور پر ڈی ایف سی کو کسٹڈی کیا ڈی ایف پی سی دادو پر مقامی آبادگاروں کی جانب سے باردانہ سیاسی افراد کو دینے کا الزام ہے جج کی جانب سے اینٹی کرپشن پولیس کو بہی طلب کیا گیا ذرائع کے مطابق ڈی ایف سی کی جانب سے عدالت میں معافی مانگے پر جج نے ڈی ایف سی دادو منصور میرانی کو رہا کر دیا ہے ڈی ایف سی کے خلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے بہی ضلع کا 5 لاکھ باردانہ خرد برد کرنے پر اینٹی کرپشن میں تحقیقات چل رہی ہے رابطہ کرنے پر ڈی ایف سی دادو منصور میرانی کا کہنا ہے کہ سماعت میں پیش ہوا ہوں جج نے کسٹڈی نہی کرایا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین