Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeآج کا اخبارمادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی زندگی قربان کرنے سے کوئی چیز...

مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی زندگی قربان کرنے سے کوئی چیز مقدس نہیں، آرمی چیف

جی ایچ کیو میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینے کی تقریب

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہادری پر فوجی افسران اور اہلکاروں کو اعزازات دیئے گئے ‏تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران اورا یوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ کی شرکت کی،فوجی افسران اور سپاہیوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کے بلند حوصلے اور قربانیوں کو سراہا ہے، ‏آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ شہدااور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں، شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو مضبوط کرتی ہیں، ہمارے شہدا قوم کیلئے امید اور استقامت کی علامت ہیں، ہمارے شہدا قوم کیلئے امید اور استقامت کی علامت ہیں،ہماری آزادی، سلامتی ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی زندگی قربان کرنے سے کوئی چیز مقدس نہیں.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین