Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںلاڑکانہ:یونائیٹیڈ عرب امارات اور ہلال احمر کے وفد کی شیخ زید ہسپتال...

لاڑکانہ:یونائیٹیڈ عرب امارات اور ہلال احمر کے وفد کی شیخ زید ہسپتال آمد

لاڑکانہ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یونائیٹیڈ عرب امارات اور ھلال احمر کے وفد نے آج شیخ زید وومین ہسپتال لاڑکانہ میں شیخ زید ہسپتال آمد اور اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا ، وفد کا استقبال بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ مگسی نے کیا ، تفصیلات کے مطابق عرب امارات کے کونسل جنرل ڈاکٹر بخیت الرومیتھی ، سیکرٹری جنرل ھلال احمر راشد مبارک المنصوری ، سیکرٹری جنرل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن فہد عبدالرحمٰن بن سلطان ، حمد بخیت الرومیتھی ، ڈاریکٹر رلیف اینڈ ڈزاسٹر عبید البلوشی ، سعید المازروئی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ ، سیکرٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ کے ساتھ شیخ زید ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا ، وفد کو شیخ زید ہسپتال کے یونٹ ایک کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ مگسی نے بریفننگ دی ، بعد ازاں یونائیٹیڈ عرب امارات کے وفد نے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کے ہمراہ پریس بریفننگ میں بتایا کے جیساکہ شیخ زید ہسپتال یونائیٹیڈ عرب امارات کے تعاون سے بنایا گیا ہسپتال ہے ، اور ہسپتال کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے ، جس میں 200 جدید طرز کے بیڈز ، آٹھ آپریشن تھیٹرز ، جدید انیستھیسیزیا مشینری کی ساتھ ، اپ گریٹیڈ وارڈز اور پوری ہسپتال کی روف ٹریٹمنٹ شامل ہے ، اس موقعے پر یونائیٹیڈ عرب امارات کے وفد نے یے بھی اعلان کیا کہ ، جلد ہسپتال کو جدید آء سی یو اور بلڈ بینک بھی بناکر دیا جائے گا ، اس موقعے ڈاریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عبد الستار شیخ ، پر ایم ایس ڈاکٹر مبشر کولاچی ، پرنسپال چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ضمیر احمد سومرو ، ڈاریکٹر فنانس کاظم علی بھٹو ، پروفیسر شاھدہ مگسی پروفیسر فوزیہ کاشف ، پروفیسر شائستہ حفاظ ابڑو اور دیگر آفیشل بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین