Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںمنشیات کے الزام میں ایس ایچ او اور ہیڈ محرر معطل

منشیات کے الزام میں ایس ایچ او اور ہیڈ محرر معطل

گھوٹکی: منشیات کے الزام میں ایس ایچ او اور ہیڈ محرر معطل

گھوٹکی: ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی، تھانہ میرپور ماتھیلو کے ایس ایچ او اور ہیڈ محررکو منشیات کے الزام میں معطل، معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او پرویز شاھ اور ہیڈ محرر ارشاد میرانی شامل ہے ایس ایچ اور ہیڈ محرر کو منشیات کی فروخت اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا ہے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کرکے پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا ہے کہ منشیات فروشی و دیگر سماجی بروائیوں کی سرپراستی کرنے والے پولیس آفیسران و اہلکاروں کو نہیں بخشا جائے گا.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین