ٹنڈوالہیار( ڈسٹرکٹ رپورٹر حنان عابد خانزادہ) ٹنڈوالہ یار میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی عروج پر ٹنڈو سومرو پھاٹک کے قریب طالب المولی کالونی کے یہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے علی حسن خاصخیلی ہلاک علی حسن خاصخیلی کو مزاحمت کرنے پر گولیاں ماری گئیں علی حسن کی لاش کو سول اسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیا گیا ورثاء غم سے نڈھال ٹنڈوالہ یار میں خوف کی فضاء قائم آئے روز چوری رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگ گیا ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار خواب خرگوش کی نیند میں مصروف ہے۔