Friday, September 13, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو:گھر پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دادو:گھر پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دادو (نامہ نگار) دادو کے قریب گاؤں نبی بخش سولنگی میں واقع گھر پر مبینہ قبضے کے خلاف قربان سولنگی اور انکی اہلیہ وحیدہ سولنگی نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے گھر پر قبضہ کرکے ہمیں بے دخل کیا گیا ہے متاثرہ خاتون وحیدہ سولنگی نے بتایا کہ میرے دیور حاکم سولنگی اور انکے بیٹوں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی گھر پر چڑھائی کرکے قبضہ کیا ہے ایسی رپورٹ تھانہ اے سیکشن پر درج کروائی ہے انکے علاؤہ عدالت سے بھی رجوع کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حاکم سولنگی اور دیگر نے ہماری 8 سالا بیٹی چاہت سولنگی کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی گئی انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے نوٹس لے کر تحفظ کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین