Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزدادو:جیم خانہ دادو میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ

دادو:جیم خانہ دادو میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ

دادو(نامہ نگار) جیم خانہ دادو میں جاری آٹھویں آل سندھ بیڈمنٹن ٹورنامینٹ مہران بیڈمنٹن مورو ٹیم نے دادو ٹیم کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا میچ کے فائنل پر انعامات کی تقسیم کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر دادو فیاض حسین راہوجو، ایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھار، پیپلزپارٹی ایم پی اے دادو پیر مجیب الحق، پی پی پی رہنماء زبیر جونیجو، اسسٹنٹ کمشنر جوہی منیب سومرو، صدر دادو پریس کلب صابر بھنڈ، پرنسپال ڈگری کالیج جوہی ذوالفقار لغاری سمیت دیگر نے مہمان خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر دادو نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ نقد موٹرسائیکل اور ٹرافی دی، جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی دادو کی ٹیم کو 50 ہزار نقد موٹرسائیکل اور ٹرافی دی گئی اسی طرح تیسری اور چوتھی پوزیشن تک پہنچنے والی ٹیموں کو بھی انعامات سے نوازا گیا گیا جبکہ دادو پریس کلب کی شیلڈ صدر دادو پریس کلب کو پیش کی گئی پروقار فائنل کا اختتام کرنے پر سیکرٹری جیم خانہ شاہزمان ملکانی کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا اس موقع پر سیکریٹری جیم خانہ دادو شاہزمان ملکانی نے تمام ٹیموں سمیت مہمانوں، شائقین اور تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین