Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزسیہون: محکمہ ثقافت اور اوقات کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام...

سیہون: محکمہ ثقافت اور اوقات کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، منور مہیسر سیکریٹری اوقاف

  1. سیہون (رپورٹ : لیاقت علی ملک)ڈائریکٹر جنرل ثقافت سندھ منور مہیسرنے کہا ہے کہ حضرت قلندرلعل شہبازکا 772 واں عرس مبارک شروع ہوچکا ہے ، محکمہ ثقافت اور اوقات کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی سگھڑ کچری اور محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہے اورحکومت سندھ کی کوشش ہے کہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ مطلوبہ سہولیات مہیا کی جائیں یہ بات انہوں نے حضرت قلندرلعل شہباز کے عرس مبارک کے موقع پر میڈیا کے نمایندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی- انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور حکومت میلے میںشرکت کرنے والے تمام عقیدتمندوں کو مطلبو سہولیات میسر کررہی ہے – انہوں نے کہاکہ اس سال زائرین کا تعدادگزشتہ سال سے زیادہ ہے اورموسم بھی خوشگوار ہے اس لیے عوام لطف اندوز ہورہا ہے – ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ میلے میں 20 لاکھ سے زائدزائرین کی آمد متوقع ہے جبکہ محکمہ اوقات کے صرف250 ملازم اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس لیے اتنے بڑے تعداد کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے – اس لیے پولیس ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر اداروں کے تعاون سے عوام کو زیادہ سے زیادہ بہترماحول مہیا کیا جاتا ہے – انہوں نے محکمہ اوقات کے عملے کو خبردار کیا کہ وہ زائرین سے خوش اخلاق سے پیش آئیں کیونکہ زائرین ہمارے مہمان ہیں – قلندر کی درگاہ سے سون کی چوری کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس واقع میں ملوث ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روکتھام کے لیے سخت حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے –
متعلقہ خبریں

مقبول ترین