Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeآج کا اخباردادو: ایس ایچ او طارق کہرو کی پولیس گردی کے دو نوجوان...

دادو: ایس ایچ او طارق کہرو کی پولیس گردی کے دو نوجوان شکار

دادو( نامہ نگار) دادو میں پولیس گردی کے واقعات، دو نوجوان تھانیدار طارق کہرو کی پولیس گردی کا شکار، احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق دادو کے تھانہ اے سیکشن کے تھانیدار طارق کہرو کی پولیس گردی کا دو نوجوان شکار ہوئے ہیں اتوار کی شب غریب آباد محلہ میں طالبعلم عامر چانڈیو کو بلاجواز گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر نوجوان کے ورثاء نے تھانہ اور ایس ایس پی چوک پر دہرنا دیا جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو آزاد کردیا اس موقع پر نوجوان کے ورثاء اور جماعت اسلامی کے 82 پر امیدوار ضمیر چانڈیو نے بتایا کہ ایس ایچ او طارق کہرو کی شہریوں سے زیادتیاں بڑہ گئیں ہیں بلاجواز میرے کزن کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکے دہرنے کے وقوع پر ڈی ایس پی سٹی نے پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کی اور ایس ایچ او نے معافی مانگ کر معاملا رفع دفع کردیا جبکے دوسرہ واقعہ نوجوان عدنان ملاح سے پیش آیا ہے۔ نوجوان کے مطابق چار روز قبل بلاجواز اٹھایا گیا موٹر سائیکل واپس کی گئی ہے لیکن کاغذات سمیت دیگر سامان واپس نہیں دیا جارہا ہے، پولیس سامان واپس کرنے کے لیے ٹال مٹول کر رہی ہے جبکے تین ہزار بھی رشوت لی گئی انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے ایس ایچ او کی پولیس گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکے دوسری جانب ایس ایچ او نے رابطے پر بتایا کے نوجوان عدنان ملاح کے الزامات منگھڑت ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین