Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںسیہون میں سکول کی چھت دہماکے سے گرگئی

سیہون میں سکول کی چھت دہماکے سے گرگئی

سیہون: یونین کونسل چنہ کے گورنمینٹ پرائمری سکول کی چھت دھماکے سے گرگئی، زد میں آکر ایک طالب علم زخمی ہوگیا، اسکول کی بلڈنگ زبون حال ہونے اور طلبہ کے ساتھ واقعات پر رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے سیلاب میں حاجی بہرام خان کٹوہڑ پرائمری سکول کی بلڈنگ زبون حال ہوچکی ہے، جس کی شکایت متعدد بار ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو کی جبکہ اسکول کی مرمت کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، لیکن تاحال بلڈنگ کی مرمت نہ کرائی گئی، جبکہ ڈیڑہ سالہ عرصے میں اسکولی بلڈنگ شدید متاثر ہوگئی، چھت کے چاپڑ گرنے سے کئی بار طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت غیر فعال ہونے کے باعث 300 سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہونے لگی ہے۔ یونین کونسل چنہ کے گائوں حاجی بہرام خان کٹوہڑ کے رہائشیوں نے نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ سندھ سے اسکول کی عمارت جلد تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین