Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو: پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پورا سندھ تباہ ہوا ہے

دادو: پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پورا سندھ تباہ ہوا ہے

دادو( نامہ نگار) جی ڈی اے ضلع دادو کے امیدواروں کی جانب سے بھی انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جی ڈی اے سندھ کے رہنما لیاقت علی جتوئی دیگر امیدواروں کے ہمراہ درگاہ حضرت مخدوم بلاول پر حاضری بھر کر خصوصی دعا کی بعد ازاں لیاقت علی جتوئی نے درگاہ پر حاضری بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پورا سندھ تباہ ہوا ہے سندھ کے غریب اور یتیم لوگوں کے پیسوں سے ان لوگوں نے اپنے محلات بنائے ہیں ماضی میں ان کے گھر بھی کچے ہوتے تھے اور گاڑیاں بھی قابلی استعمال کرتے تھےمجھے تو یہ بھی پتا ہے کے یہ کس سے پیسے لیکر حیدرآباد جاتے تھےاب یہ لوگ ارب پتی کھرب پتی ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی رفیق جمالی نے گورکھ ہل اسٹیشن میں 24 ارب روپوں کی کرپشن کی یے گورکھ کے علاؤہ ترقیاتی منصوبوں میں بھی رفیق جمالی نے 300 ارب روپوں کی کرپشن کی ہے ان کے مہنگی مہنگی گاڑیاں غریبوں کے پیسوں سے خریدی گئیں ہیں آج شہید مخدوم بلاول کی مزار پر آنے کا مقصد بھی پیپلز پارٹی سے چھٹکارے کی دعا مانگنا تھاکیونکہ ان لوگوں نے غریبوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہےمجھے پتا ہے ان لوگوں نے ہمارے کارکنوں سمیت عام لوگوں کو ہراساں کیا ہے یہ لوگوں کو غنڈہ گردی اور دادا گیری کرکے لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے میں ان سے 3 الیکشنین لڑ چکا ہوں مجھے ان کا پتا ہے یہ کیسے جیتتے ہیں اور کیسے لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں کل بھی اور آج بھی ہمارے لوگوں ہراساں کیا گیا کے ان کے پاس مت جائو سوال یہ ہے کے جس کس کو روکیں گے اسکو زرداری لیگ کہیں پیپلز پارٹی تو محترمہ کے ساتھ ختم ہو گئی مجھے امید ضلع کی عوام ان جو مسترد کر دیگی، آج میں درگاہ کھڑے ہو کر عہد کرتا ہوں کے میں ان سے غریبوں کی لوٹی ہوئی رقم واپس لوں گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین