Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںسردی کی لہر کی وجہ سے سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار...

سردی کی لہر کی وجہ سے سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کی ہدایت پر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے سردی کی لہر کے پیش نظر اسکول کے ٹائیم میں تبدیلی کی ہدایت کی تھی۔
کراچی ریجن کے اسکولز کے علاوہ سندھ کے باقی اضلاع میں اسکولز صبح 9 بجے شروع کیے جائیں۔
کراچی ریجن میں اسکولز صبح 8:30 کھولے جائیں گے۔
اسکول ایجوکیشن سندھ کی طرف سے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین