Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںشہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کی جانب سے پانچواں کانووکیشن مین آریجا...

شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کی جانب سے پانچواں کانووکیشن مین آریجا کئمپس میں منعقد

لاڑکانہ ( پروان نیوز) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ، یونیورسٹی کی جانب سے پانچواں کانووکیشن مین آریجا کئمپس میں منعقد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی چھتری تلے کام کرنے والے چانڈکا میڈیکل کالج کے 250 طلبہ و طالبات، غلام محمد مہر کالیج سکھر کے 65 ، بیبی آصفیہ ڈینٹل کالج کے 120، انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی کے 23 اور بینظیر کالج آف نرسنگ کے 42 طلبا و طالبات کو تعلیمی اسناد سے نوازا گیا اور ساتھ ساتھ 10 بھترین کارکردگی والے پوسٹ گریجویٹس کو گولڈ میڈل دیئے گئے ، تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے جانب سے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں 64 نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل دیئے گئے ، جس کے مطابق ایم بی بی ایس 2015 کے لیے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ترتیبوار پہلے دوسرے اور تیسرے پوزیشن حاصل کرنے پر سمعیہ ایوب ، رمشہ سلیم اور ردا مختیار نے گولڈ میڈل حاصل کیے ، جبکہ 2016 کے لیے بسمہ شیخ ، اقصیٰ نظیر اور فہد عزیز کامیاب قرار پائے ، 2017 کے لیے غلام مدنی ، حبیب اللہ اور فلک ناز نے گولڈ میڈل حاصل کیے ، 2018 کے لیے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر دعا زہرا ، عائشہ مریم اور اقصیٰ رانی کو گولڈ میڈل دیئے گئے ، جبکہ انفرادی طور پر چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے چار بئچز کے 12 طالبہ و طالبات کو اپنی کالج میں پہلے دوسرے اور تیسرے حاصل کرنے پر گولڈ ، چاندی اور کانسی کے میڈل دیئے گئے اسی طرح غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے چار بئچز کے پہلے ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے 12 طلبہ و طالبات بھی گولڈ ، چاندی اور کانسی کے میڈل کے لیے فاتح قرار دیا گیا ، ساتھ ساتھ بیبی آصفیہ ڈینٹل کالج کی پانچ بئچز کے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی گولڈ ، چاندی اور کانسی کے میڈل دیئے گئے ، یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 پوسٹ گریجویٹ گولڈ میڈل بھی دیئے گئے ، جیسا کہ میڈیسن کے شعبے میں پہلی مرتبہ پروفیسر وزیر محمد شیخ گولڈ میڈل دیا گیا جس میں ریشمان سلیم ، پایل دیوانی ، عبدالرحمان ، عبدالسمیع اور گل محمد کلہوڑو شامل تھے ، جبکہ گائنی کی شعبے میں پہلی مرتبہ پروفیسر بلقیس ملک گولڈ میڈل روشناس کرایا گیا جس کے بنیاد پر ، سمعیہ جت ، اقصیٰ نذیر ، علی سانگی ، فلک ناز اور عائشہ مریم نے گولڈ میڈل حاصل کیا ، یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن کے صدارت شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کی ، جبکہ خصوصی مہمان بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی سکر کی وائیس چانسلر ڈاکٹر تہمینہ ناگراج اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے سابقہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام اصغر چنہ تھے ، اس موقعے پر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ چانڈکا میڈیکل کالج شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ تھا ، جبکہ یونیورسٹی بہادر لیڈر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا ، مجھے یونیورسٹی کی باگ ڈور سنبھالنے ایک سال ہوا ہے اور میں نے کروڑوں روپے کا یونیورسٹی کا قرضہ جات ادا کیئے ہیں ، تکلیفیں ضرور ہیں مگر ہم بہتری کے لیے پر امید ہیں ، ہمارا عزم ہے کہ تحقیق کے حوالے سے یونیورسٹی کو بین الاقوامی مقام و معیار حاصل ہو ، یونیورسٹی کے سابقہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر چنہ نے کہا کہ یونیورسٹی کو اس مقام پر دیکھ کے مجھے ذاتی طور پر خوشی ہوئی ہے ، ہم جن اداروں کا بیج بویا تھا انکو تناور درخت بنتا دیکھ فخر محسوس ہوا ہے ، بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ ناگراج نے کہا گریجوئیشن کرنے والے طلبہ وطالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوں ، انہوں طلبا و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یے آپ کی تعلیم کا آغاز ہوا ہے ، اسے اختتام نہیں سمجھنا چاہیے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین