Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدو مسافر کوچوں میں خوفناک تصادم دو خواتین سمیت 7 مسافر جانبحق...

دو مسافر کوچوں میں خوفناک تصادم دو خواتین سمیت 7 مسافر جانبحق 45 زخمی

نواب شاہ (بیورو رپورٹ) دو مسافر کوچوں میں خوفناک تصادم دو خواتین سمیت 7 مسافر جانبحق 45 زخمی

مہران ہائے وے دوڑ کے قریب بلوچپور اسٹاپ کے مقام پر دو مسافر کوچوں میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 7 مسافر جابحق پینتالیس مسافر زخمی ہوگئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثہ کا شکار مسافر کوچ کراچی سے رحیم یار خان جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جارہی تھی حادثہ میں جابحق مسافروں کی شناخت درہ بی بی رضیہ، بی بی قربان میرانی بخش تیر عبدالمجید اور اورگل آغا خان پشاور کے نام سے ہوئی ہے حادثہ کے پینتالیس زخمیوں کو دوڑ اور پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں اور جابحق مسافروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین