Friday, September 20, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںجامشورو: تھانہ جامشورو میں خاتون گولی لگنے سے زخمی

جامشورو: تھانہ جامشورو میں خاتون گولی لگنے سے زخمی

جامشورو(رپورٹ/ زاہد مگسی) جامشورو میں ملزمان کی دیدہ دلیری تھانے میں گھس کر خاتون پر فائرنگ.فائرنگ سے سعیداں نامی خاتون شدید زخمی، ہسپتال منتقل.خاتوں کے دیور اور اس کے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل جامشورو تھانے کی حدود سندھ یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو میں وکلاء کے چیمبر میں قتل کئے گئے واسنگ جتوئی کی ایف آئی آر درج کرانے تھانے پر آئی تھی. جن کی پولیس نے ٹال مٹول کرتے ہوئے رات دیر سے ایف آئی آر درج کی مگر رات زیادہ ہونے کی وجہ سے خاتون اور اہلیخانہ ایس ایچ او کی آفس میں رات گزارنے کے لیے ٹھرے۔ رات چار بجے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے مدعی خاتون کو سر میں گولی مار کر فرار ہو گئے۔ جس کو حیدرآباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف پولیس نے کہا کہ فریادی کے پاس پستول تھی اپنی گولی لگنے سے مدعی خاتون زخمی ہوئی ہے۔ رشتے کے تنازعہ پر دیرینہ دشمنی کے باعث متاثرہ فیملی کے دو افراد پہلے بھی قتل ہو چکے ہیں، واقعے پر ایس ایس پی جامشورو کا نوٹیس۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین