دادو(رپورٹ:لیاقت علی ملک)سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ پير الاہی بخش مرحوم کی 49 ویں برسی کی تقریب دادو کے پير الاہی بخش لا کالج دادو میں منائی گئی
برسی تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کو رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق نے خوش آمدید کیا اور کہا کہ ہمارے دادا سائیں پیر الٰہی بخش نے ہمیشہ متوسط و غریب طبقے کے لیے خدمت کی
خصوصی مہمان ریٹائرڈ جسٹس عبدالرسول میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دادو ضلع کا ذکر اُهي ڏينهن اُهي شينهن کتاب میں ہے، جس میں جناب پير الاہی بخش مرحوم کی تعریف میں عمدہ الفاظ پڑھے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پير الاهہ بخش نے پاکستان میں سیاسی اور سماجی طور پر بڑا نام کمایا، اور ان کے نام سے منسوب پير الاهي بخش کالج میں ایل ایل ایم کی تیاری کرائی جاتی یے وکالت پیغمبرانہ پیشہ ہے،
نامور ادیب، شاعر و تعلیمی ماہر ڈاکٹر در محمد پٹھان نے کہا کہ “ماڻهو مڻيادار” کتاب پير الاہی بخش کی زندگی پر لکھی گئی ہے، ان کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس خاندان کا یہ تیسرا نسل سندھ کی سرزمین پر موجود ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پير الاہی بخش مرحوم کی زندگی پر ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سخت ضرورت ہے ڈسٹرکٹ تاریخی سوسائٹی قائم ہونی چاہیے، مرحوم کی قبر پر مقبرہ قائم ہونا چاہیے، میں پیر مظہر الحق کو خراج پیش کرتا ہوں جوکے اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دادو کے تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے
ڈپٹی کمشنر دادو مختیار علی ابڑو نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پير الاهي بخش کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، پیر الٰہی بخش نے سندھ میں تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت دی اور تعلیم کو عام کیا بالغان تعلیم جیسا پروگرام شروع کیا سندھ میں بہت سے لوگ علم سے لاٹ میں روشناس کرایا جو آج علم اور ادب کی دنیا میں بڑے نام سے جانے جاتے ہیں انہوں نے ہمشہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے کام کیا آج ان کی خاندان کی نوجوان نسل پیر الٰہی بخش کی نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کے خدمت کر رہے ہیں ایم پی اے بیریسٹر پیر مجیب الحق جب بھی میرے پاس آئے ہیں تو لا کالیج، اور آئی بی اے کالیج، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری کے لیے کہا ہے.
پروفیسر ڈاکٹر سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ پير الاهي بخش ایک احسن عمل کرنے والے شخصیت تھے تاریخ میں جو بھی اچھی عمل کرتے ہیں وہ کبھی مرتے نہیں ہیں تاریخ میں ہمیشہ انہیں یاد رکھا جاتا ہے پیر الٰہی بخش نے معیاری تعلیم کی لیے سندھ یونیورسٹی کا قیام اور سندھ ایس ایم کالیج دیا اور بہت سے اچھی عمل کے ہیں ان کی وجہ ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہیں گیں.
تقریب میں رکن سندھ اسمبلی بیریسٹر پير مجیب الحق، چیئرمین میونسپل کمیٹی دادو پیر دانش، ایڈووکیٹ سبھاگ چند، ایڈوکیٹ شفیع محمد میمن، اور دیگر نے پير الاهي بخش کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ مہمانوں کو شیلڈز، اجرک، لنگیاں اور ٹوپیاں تحفے کے طور پر پیش کی گئیں۔
برسی تقریب میں سابق سینیئر صوبائی وزیر، نامور قانون دان پیر مظہرالحق بھی موجود تھے