Wednesday, April 30, 2025
spot_img
Homeاسٹوریزمورو پولیس نے کمسن بچے پر دو مقدمات درج کرلیے، ضمانت کے...

مورو پولیس نے کمسن بچے پر دو مقدمات درج کرلیے، ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے

نوشہرو فیروز(پروان ڈیسک) مورو پولیس کا انوکہا کارنامہ پہلے درجے کے طالب علم سات سالا بچے پر دو مقدمات درج کرلیے ہیں ورثاء معصوم بچے کی ضمانت کے لیئے مورو کی عدالت پہنچ گئےہیں، ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایک پرائیویٹ مدعی اور ایک پولیس مقابلے کا کیس درج کر دیا گیا ہے معصوم بچے کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے، ایڈووکیٹ گلزار عالمانی کے مطابق مورو پولیس سیاسی لوگوں کے کہنے پر بچوں پر مقدمات درج کر رہی ہے، چائلڈ پروٹیکشن اور اعلی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے اور پولیس کے ایسے اقدامات کو نوٹس  لینا چاہئے جبکہ دوسری جانب ایس ایس پی نوشہروفیروز سنگھار ملک نے رابطے پر بتایا کہ میری تعیناتی سے تین ماہ قبل کا مقدمہ ہے تاہم مقدمے متعلق تحقیقات کی جائےگی.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین