Friday, December 20, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزہم محب وطن ہیں ہمارے 8 نسلوں کی قربانیاں اور تاریخ ہے،...

ہم محب وطن ہیں ہمارے 8 نسلوں کی قربانیاں اور تاریخ ہے، صدر الدین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی نے کہا ہے کہ ہم محب وطن ہیں ، ہمارے 8 نسلوں کی قربانیاں اور تاریخ ہے ہم آج گھر بیٹھے ہیں، اور جن کی کوئی تاریخ نہیں ہے وہ کرپٹ اہم عہدوں پر ہیں ، پاک فوج اور حر جماعت ایک جسم ایک جان ہے جسے کوئی الگ نہیں کرسکتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر کراچی پریس کلب میں بعنوان ” 65 کی جنگ اور شاھ مردان شاھ پیر صاحب پگارا” تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کو خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی نے کہا کہ ہم لوگ محب وطن پاکستانی ہے ہمیں پاکستان کے سوا کچھ نظر نہیں آتا اگر ملک کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا وہ ہمارا دشمن ہے 65 کی جنگ حر جماعت کے ہزاروں حروں نے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں حصہ لیا ،ہماری خواہش رہی ہے کہ فیڈریشن مظبوط رہے ، اور فوج مظبوط رہے ، دشمنوں کی افواہوں پر کان نہ دہرے پاک فوج اور عوام ایک پیج پر ہیں ،جنہوں نے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی وہ ظاہر ہو رہے ہیں تھنک ٹھینک کو سوچنا ہوگا ،پاک فوج اور ہم ایک روح اور ایک جسم ہے ، انہوں نے کہا کہ حر جماعت کی ایک سو سال سے زیادہ تاریخ ہے جنہوں نے پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمنوں کو بھگایا ، نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف باغی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جسے ناکام بنانا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے ہندستان کے پانچ جنگی جھاز ایک منٹ میں حملے میں گرا دیے ، فضائیہ اور نیوی کا بھی بڑا کردار ہے ، ملک فوج کا گھر ہے ، یہ ملک بڑی جدوجھد اور قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور بڑا خون بہا ہے ،یہ ملک تا قیامت زندہ اور تابندہ رہے گا، پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ ہماری 8 نسل یہاں گزر چکی ہیں ہماری ایک تاریخ ہے ،مگر اقتدار پر وہ موجود ہیں جن کی ملک کہ لیے کوئی قربانیاں اور تاریخ نہیں ہے ،اور جن کی تاریخ اور قربانیاں ہیں وہ گھر بیٹھے ہیں . تقريب کو خطاب کرتے ہوئے *جی ڈی اے سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی* نے کہا کہ ملک کو 65 کے جذبے کی ضرورت ہے یہ تاریخی جنگ تھی ، شاہ مردان شاہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں حر مجاہدین نے پاک فوج کے ہمراہ ھندستان کے کئی علاقوں پر قبضہ کیا ،آج ہمارا ملک مشکلات کا شکار ہے ، فیڈریشن نے صوبوں کی نمائندگی کا حق کو دیا ہے انہوںنےکہاکہ ہمارے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں,تفریق کو ختم کرنا ہوگا، حکمرانوں کو پیغام دیتا ہوں کو جامشورو میں جو پیر صاحب پگارا نے کہا تھا اس کو غور سے سن کر اس پر عمل کیا جائے ، ہم پاکستان کے حامی ہیں مگر سندھ کے پانی، کارونجھر ،سمیت سندھ کی زمینوں پر قبضے قابل قبول نہیں ہے ،اس سنگین اہم مسئلے کو سوچنا ہوگا، سابق صوبائی وزیر داخلہ *بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد حارث نواز* نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فوج میں ہوتے ہوئے حر جماعت اور پیر صاحب پگارا کا بڑا تبصرے سنتا رہتا تھا، پیر صاحب پگارا نے جی ایچ کیو کو کہا تھا کہ آپ سندھ کو بھول جائیں ہم سندھ کے بارڈر سنبھالیں گے ،اور اس انداز سے ھندستانی فوج سے لڑے کہ ھندستانی فوج کو پیچھے بھاگنے پر مجبور کیا ،دشمن فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے، ملک دشمن ملک کو صوبوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے جسے ناکام بنانا ہوگا ، بلوچستان میں جو حالات ہیں اس کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے ، تقریب کو خطاب کرتے ہوئے *پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم* نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں پاکستان اور پاک فوج کو مظبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،ہماری قیادت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ،65 کی جنگ کی یاد ہر سال منائیں گے، حر مجاہدین رحیم یار خان سے لیکر رن آف کچ تک حر مجاھدین موجود تھے جنہوں نے 16ہزار اسکوائر میل سے 12 ہزار اسکوائر میل پر قبضہ کرکے ھندستان کو شکست دی، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حروں نے 65 کی جنگ میں بتایا کہ حر آج بھی وطن کی بقا کے لیے زندہ ہے ،حروں نے کشن گڑہ قلعے پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا, ادارے اپنے محسنوں کو پہچانے 26 لاکھ ووٹ اٹھانے کے باوجود ایک سیٹ بھی نہیں ملی، سن 1970 میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر کا خطاب تھا جو واپس لینے کے لیے حر جماعت کو مظبوط کرنا ہوگا، سینئر صحافی صفدر بھائی نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لیے شہید سورھیہ بادشاھ نے بڑی قربانیاں دی پیر پاگارا پاکستان ہے ، فنکشنل لیگ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری فقیر غلام النبی منگریو نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں شہید سورھیہ بادشاہ نے بنایا تھا اور ملک حفاظت بھی پیر صاحب پگارا کی قیادت میں حر جماعت کرے گی،حر فورس فوج کے ساتھ لازم ملزوم ہے، تقریب میں فنکشنل لیگ کراچی کے 6اضلاع سے صدور جنرل سیکریٹریز وکلاء ونگ لیبر ونگ خواتین ونگ سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین