Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو:ہسپتال ملازمین کا ایڈمنسٹریٹر کے خلاف احتجاج، ایڈمنسٹریٹر نے الزامات مسترد کردیے

دادو:ہسپتال ملازمین کا ایڈمنسٹریٹر کے خلاف احتجاج، ایڈمنسٹریٹر نے الزامات مسترد کردیے

دادو: ڈی ایچ کیو ہسپتال دادو میں سہولیات کے فقدان اور ایڈمنسٹریٹر کی مبینہ زیادتیوں کا معاملہ

پاکستان پئرامیڈیکل ایسوسیشن اور نرسنگ اسٹاف کا احتجاجی مظاہرہ

عملے کی جانب سے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا گیا

مشتعل ملازمین کے جانب سے ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا

اس موقع پر مظاہرین رہنماؤں راجا رفیق پنہور، آچر پنہور، امتیاز چانڈیو کا کہنا تھا کہ صحت کی جانب سے سول اسپتال کے انتظامات لمس انتظامیہ کو دینے کے بعد مسائل پیدا ہوئے ہیں لمس انتظامیہ کے دور میں سہولیات میں کمی ہوئی ہےمریضوں کو ایمبولینس اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے عملے سے بدتمیزی کی جا رہی ہے

پیرامیڈیکل اسٹاف کے احتجاج پر دور دراز سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فتح علی ٹالپر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ احتجاج کرنے والا عملہ ادویات فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ادویات چور عملے کو نوٹس جاری کرنے پر احتجاج کیا جا رہا ہے، ادویات چور عملے کے خلاف ڈی ہیلتھ کو بھی تحقیقات سفارش کی ہے.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین