Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزنجی کمپنی کا حج کی ادائیگی پر جانے والے افراد سے فراڈ

نجی کمپنی کا حج کی ادائیگی پر جانے والے افراد سے فراڈ

کراچی: نجی کمپنی کی غفلت، ڈیڑھ ارب روپےکا فراڈ، 12 سو افراد ادائیگی حج سے محروم

فی بندہ ساڑھے دس لاکھ روپے وصول کیئے گئے،متاثرین سخت ذہنی کرب میں مبتلا ، حجاج ٹریولز اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سارا ملبہ سعودی ایمبیسی اور ایجنٹس پر ڈال دیا، حکومت نوٹس لے،متاثرین

چند روز قبل کمپنی نے متعدد حجاج کو کراچی ائیرپورٹ پر بلوا کر واپس کردیا، آخری دونوں میں معذرت کر لی گئی، آدھی رقم ابھی اور بقایا رقم کا چیک ماہ اگست میں دینے کا کہا گیا، متاثرین کو اعتماد نہیں، ذرائع

کراچی( رپورٹ: فاروق حسین ملک) کراچی کے علاقے برنس روڍ پر واقع حجاج ٹریولز کمپنی نے 12 سو سے زائد زائرین کو فریضہ حج سے محروم کردیا۔ غریب عوام کی جمع پونجی ڈوبنے کا خدشہ، متاثرین بلک بلک کر رونے لگے اور ذہنی کرب میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک رجسٹرڈ حجاج ٹریولز اینڈ ٹورز پرائیویٹ نامی کمپنی نے 12 سو زائد حجاج کو ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ کا چونا لگا دیا۔ متاثرین نے روزنامہ پروان کراچی کو بتایا کہ حجاج ٹریولز نے فی حاجی دس لاکھ پچاس ہزار روپے وصول کیئے تھے۔ پچھلے ماہ کی آخری تاریخوں میں ہمیں ائیرپورٹ بلوا کر واپس کردیا گیا کہ آپ لوگوں کی فلائیٹ میں تاخیر ہے۔ سارا ملبہ سعودی ایمبیسی پر ڈال دیا گیا کہ ان کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے،ویزے جیسے ہی کنفرم ہوں گے روانگی ہو جائے گی ۔ لیکن حاجیوں کی آخری فلائٹ کی روانگی سے ایک دو روز قبل ہم نے ان کے آفس رابطہ کیا تو حقائق کسی اور طرف ہی نشان دہی ر کررہے تھے۔ وہاں جا کر دیکھا تو سیکنڑوں لوگ احتجاج کررہے تھے۔ مزید معلوم ہوا کہ ہمارے ویزے تورا منظور ہی نہیں ہوئے ہیں ہمیں اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ دفتر میں موجود ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بھی دھوکا ہوا سعودی عرب میں موجود ہمارے لوگوں نے فراڈ کیا ہے۔ اس لئے زائرین حج کی بہت بڑی تعداد ادائیگی حج سے محروم ہو گئی ہے جبکہ وہاں لوگوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی مالکان نے سارا پیسہ کہیں انویسٹ کردیا ہے اسی وجہ سے ہمارے ساتھ دو ہاتھ کردئیے گئے ہیں۔ معاشرے اور رشتہ داروں میں ہمارا تماشا بنا دیا گیا ہے۔رپورٹر روزنامہ پروان سے بات چیت کرتے ہوئے متاثرہ حفیظ آسکانی ، ولی بلوچ و دیگر نے مزید بتایا کہ ہمارے شور شرابہ کرنےکے نتیجے میں کمپنی کے سی ای او شاہد کھاٹ نے ہمیں کہا ہے کہ پچاس فیصد رقم نقدی اور بقایا پچاس فیصد کا چیک رواں سال کے اگست میں لے لیں،لیکن یہ شرط ہمیں منظور نہیں ہے۔ متاثرہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ حصول انصاف کے لئے ہم اس کمپنی کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن لگائیں گے اور ایف آئی اے سے بھی رجوع کریں گے۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فراڈ کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ہماری رقم واپس کروائی جائے۔ اس معاملے پر سی ای او شاہد کھاٹ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ہم بہت جلد ان کی رقم واپس کردیں گے ، رقم کی واپسی مشروط طور پر ہو گی۔ ہم نے فراڈ نہیں کیا ہے بلکہ ہمارے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او نے سارا ملبہ اٹھا کر سعودی ایمبیسی اور سعودی عرب میں موجود ایجنٹس پر ڈالا دیا ہے اور اپنے آپ کو بچانے کی کوشش جاری ہے۔ سی ای او کا کہنا ہے کہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش جاری ہے، جلد حل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین