اسلام آباد (سید زین العابدین) سپورٹ فیسٹیول کا آغاز راولپنڈی انجینیئر عامر خٹک نے کیا۔
جن کے ہمرا ہ وقار حسن چیمہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،محمد یاسین جنرل سیکرٹری ڈسٹرک ہاکی ایسوسییشن راولپنڈی،ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر راولپنڈی، وحید احمد ڈویژنل سپورٹ افیسر راولپنڈی۔ساجد خان اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹ افسر راولپنڈی موجود تھے۔
اوپننگ سرمنی میں جمناسٹک کی ڈیمونسٹریشن کی گئی بچوں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں لڑکے اور لڑکیوں نے پارٹیسپیٹ کیا۔
مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک صاحب نے ہاکی سے بال کو شارٹ لگا کے ٹورنامنٹ کا اغاز کیا۔
پہلا میچ ایف جی اشفاق المبین ہاکی کلب اور سول ڈیفنس گجر خان کے مابین کھیلا گیا جس کو بڑی محنت سے سول ڈیفنس نے دو کے مقابلے چار گول سے میچ اپنے نام کیا۔ میچ میں شازیب پرویز اور اولمپین افتخار احمد نے ریفری کے فرائض سر انجام دیے۔
جبکہ ٹیکنیکل افیشلز میں سید زین العابدین، محمد اشرف، طارق حسین موجود تھے۔
سپورٹس فیسٹیول ہاکی چیمپین شپ 2024 کا دوسرا میچ سٹار ہاکی کلب اور پنڈی بوائز باکی کلب کے مابین ہوا۔
میچ میں اسٹار ہاکی کلب کی جانب سے تباہ کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
سٹار ہاکی کلب کے تمام لڑکوں نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا جس کی بدولت اسٹارز ہاکی کلب نے اپنا یہ میچ دو کے مقابلے پانچ گولوں سے جیتا۔دوسرے ہاف میں پنڈی بوائز کی ٹیم نے ٹا بڑ توڑ حملے کیے۔پنڈی بوائز کے حملوں بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ سید زین العابدین گول کیپر نے روکا اور ان کو ناک و تلے چنے چبوا دیے۔سید زین العابدین گول کیپر کی بہترین پرفارمنس کو شائقین نے کھل کے داد دی۔اور کھیل کو بہت زیادہ انجوائے کیا۔