Friday, December 20, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزبدین:کرغستان میں پھنسے طلبہ میں سے متعدد کا تعلق بدین سےہے

بدین:کرغستان میں پھنسے طلبہ میں سے متعدد کا تعلق بدین سےہے

کرغزستان میں طلباء گروپوں میں لڑائی اور ہنگامہ آرائی، بلوائیوں کے پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلباء کے ہاسٹلز اور اپارٹمنٹس پر حملے

بدین: بشکیک کے ہاسٹل میں دیگر پاکستانیوں کے ہمراہ بدین کے بھی نو طلباء بھی محصور ہوکر رہ گئے ہیں جس میں بابر کمبوہ ،مظہر حسین ،شنکر، شیر چانگ، اشرف، محصور ھارس، حفضہ بھرگڑی،ندیم عباسی اور عبداللہ شامل ہے جن کا تعلق بدین سے ہے

طلبہ کے مطابق ہمیں دھمکی دی گئی ہے کہ آج رات ان کے ہاسٹل پرحملہ کیا جائے گا، پاکستانی ایمبیسی ہماری جان بچانے میں ہماری مدد کرے،ابھی تک ہمیں ریسکیو کرنے کے لیئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں،

طلباء کے والدین شدید پریشان ہیں تاہم انہون نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو بحفاظت پاکستان پہنچایا جائے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین