سول ہسپتال کا شعبہ ایمرجنسی میدان جنگ بن گیا
حیدرآباد: دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم سے ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی
فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے
مسلح افراد شعبہ حادثات میں آزادانہ ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہے
ہسپتال میں تعینات پولیس سیکیورٹی منظرعام سے مکمل غائب رہی
تصادم کے نتیجے میں ایمرجنسی سروسز ایک گھنٹے تک معطل رہیں
عدم تحفظ کے باعث ڈاکٹرز نے ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج تحفظ کا مطالبہ کیا ہے
ڈاکٹرز نے پولیس سیکیورٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رینجرز تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں آئے روز جگھڑے معمول بن گئے ہیں، شعبہ حادثات میں آج مریضوں کے دو گروپوں میں تصادم کے باعث خوف وہراس پہیلا ہے،ہسپتال میں مقرر پولیس کی سیکیورٹی ناکافی ہے ہمیں اعتماد نہیں ہے