Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو:ڈی ایف سی دادو منصور میرانی کے خلاف گھیرا مزید تنگ

دادو:ڈی ایف سی دادو منصور میرانی کے خلاف گھیرا مزید تنگ

دادو: دادو میں باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم کا معاملہ

آبادگار سید ظفر علی شاھ کی ہائی کورٹ میں باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پٹیشن داخل کردی ہے

عدالت نے سیکریٹری فوڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دادو کو 22 مئی پر طلب کر لیا

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی ایف سی منصور میرانی نے باردانہ بااثر سیاسی افراد سمیت بیوپاریوں کو بیچا ہے

باردانہ کی تقسیم میں مقامی زمینداروں اور آبادگاروں کو نظر انداز کیا گیا ہے

ہائی کورٹ نے پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیتے دیے کر سیکریٹری خوراک،ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈی ایف سی دادو کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

محکمہ فوڈ کے افسران کی عدم پیشی کی صورت میں درخواست پر فیصلہ سنا دینے کا عندیہ دیا ہے

واضح رہے کہ ڈی ایف سی دادو کے خلاف دادو کی مقامی عدالت میں بہی باردانہ کی غیرمنصفانہ تقسیم کرنے کا کیس چل رہا ہے

الزام کے زد میں ڈی ایف سی منصور میرانی پر 5 لاکھ باردانہ کی تقسیم میں خرد برد پر اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی تحقیقات چل رہی ہے.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین