Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدبئی لیکس:سندہ کے سینیئر صوبائی وزیر کا ردعمل آگیا

دبئی لیکس:سندہ کے سینیئر صوبائی وزیر کا ردعمل آگیا

کراچی:سندہ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمارے اثاثہ جات پہلے سے ہی ڈکلیرڈ اور عوام کے علم میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جن جائیدادوں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے وہ پہلے ہی الیکشن کمیشن اور متعلقہ ٹیکس اتھارٹیز میں ڈکلیئرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال اثاثہ جات اور جائیداد کی ڈکلیئرشن میں یہ تفصیلات جمع کرواتے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے سے سب کچھ عوام کے علم میں ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین