- کراچی(خصوصی رپورٹ) سندھ کی بااثر خاتون کے من پسند بيوروکريٽ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین درانی ني چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کاحکم ماننے سے انکار کر دیا۔
چیف سیکریٹری نے 19 ویں گریڈ کے بااثر ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر درانی کو عہدے سے رليو کر کـے سینئر مینجمنٹ کورس میں جانے کا حکم دیا۔
آغا فخر حسین درانی نے چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی پر کام جاری رکھنے کا کھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 12 افسران کو 35 واں سینئر مینجمنٹ کورس 25 مارچ سے 12 جولائی 2024 تک منعقد کرنے کی ہدایت کی، 25 مارچ کو گریڈ 19 کے افسران شہزاد فضل عباسی، محمد زمان، ایان مصطفی بھٹو، جمشید عالم میمن، فرخ شہزاد قریشی ثناء اللہ ابڑو، عزیز احمد، نسیم الدین میرانی، سید ارشاد علی شاہ، ڈاکٹر شاکر قیوم اور مقصود کلہوڑہ نے 35 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں رپورٽ کی۔
آغا فخر حسین درانی نے عھدے پر بطور ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی پر کام کرني کا کھ ديا.