کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا گلستان جوہر کے علاقے میں سادہ لباس میں بھیس بدل کرریٹائرڈ ایس پی کے شیشہ کیفے پر چہاپہ، ایس ایچ او گلستان جوہر سے پوچھا کوئی شیشہ کیفے تو نہیں چل رہا تو
ایس ایچ او گلستان جوہر مالک ابڑو نے “سب اچھا ہے” کی رپورٹ دی
ایس ایچ او گلستان جوہر نے پرانی ویڈیو تک ایس ایس پی کو بھیج دی، ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا نے ایس ایچ او کو کہا میں وہاں بیٹھا ہوں اب آپ یہاں آجائیں، ایس ایچ او بھاگا بھاگا شیشہ کیفے پہنچا تو اعلی افسر موجود تھا، منظم جرم چلانے پر ایس ایچ او کو شیشہ کیفے میں ہی معطل کردیا، ریٹائرڈ ایس پی رشید رند کے خلاف فوری مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، ایس ایس پی کی جانب سے شیشہ کیفے سیل کروا دیا گیا، ریٹائرڈ ایس پی رشدید رند ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا، کارروائی کے دوران مضرصحت شیشے اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا نے کہا کہ جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گے.