Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںکندھکوٹ: ڈاکوؤں نے علم کی شمع بجھا دی، ڈیوٹی سے واپسی پر...

کندھکوٹ: ڈاکوؤں نے علم کی شمع بجھا دی، ڈیوٹی سے واپسی پر ٹیچر قتل

کندھکوٹ (نامہ نگار ) تنگوانی میں ڈاکوؤں نے ایک پرائمری استاد کو قتل کردیا ہے مگسی کرم پور روڈ سے اسکول ڈیوٹی سے واپسی پر ڈاکوؤں نے راستہ روک لیا استاد اللہ رکھیو نندوانی سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کی گئی ڈاکوو نے مزاحمت پر استاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا یاد رہے کہ استاد اللہ رکھیو نے ایک ہفتہ قبل اسکول جاتے ہوئے قلم کے ساتھ اسلحہ اٹھایا ہوا تھا اس وڈیو میں استاد اللہ رکھیو سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ بدامنی بڑھنے کے باعث اپنا تحفظ کرنے کے لیے اسلحہ ساتھ رکہا ہے مقتول ٹیچر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سمیت ڈپارٹمنٹ کے افراد نے کہا تھا کے اسکول نہ جائیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین