Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںبدین:نہ ویکسین ملی نہ ایمبولنس، سانپ کے ڈسنے سے بارہ سالا بچہ...

بدین:نہ ویکسین ملی نہ ایمبولنس، سانپ کے ڈسنے سے بارہ سالا بچہ ہلاک

بدین (پروان نیوز) نہ ایمبولنس ملی نہ ویکسن دوگھنٹے والد اپنے لخت جگر کو گود میں لئیے دیکھتا رہا ہسپتال عملے کی منتیں کرتا رہا کہ ویکسن نہیں ہے تو ایمبولنس ہی دے دو لیکن کچھ نہ ملا لڑکا تڑپ تڑپ کر اپنے والد کی گود میں ہی دم توڑ گیا ضلع بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کے تعلقہ ہسپتال میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دودا اسٹاپ کے گاؤں پیر بخش چانڈیو کے رہائشی حیات چانڈیو کے بارہ سالہ بیٹے کو سانپ کے ڈسنے پر تعلقہ ہسپتال لایا گیا جہان ڈاکٹروں نے کوئی سہولت مہیا نہ کی اور لڑکا اپنے والد کی گود مین دم توڑ گیا چار لاکھ کی آبادی کے لیے حکومت ایک ایمبولنس تک مہیا نہیں کرسکی بارہ سالا لڑکا راجہ چانڈیو اپنے والد کی گود میں تڑپ تڑپ کر جانبحق ہوگیا والد اپنے لخت جگر کی میت لے کر گھر پنہچا تو گھر میں لڑکے کی ماں کو بےہوشی کے دورے پڑنے لگے ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین