اسلام آباد (بیورو رپورٹ) گورنر گلگت بلتستان/اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سید مہدی شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔