Friday, December 20, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںکشمیر اور فلسطین بھی تحریک لبیک کی طرف دیکھ رہے ہیں

کشمیر اور فلسطین بھی تحریک لبیک کی طرف دیکھ رہے ہیں

نواب شاہ (پروان نیوز) سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بدنامی کیلیے کافی ہے قوم کے نماٸندے بن کو روٹی کپڑا کا نعرہ دیکر دھوکہ دیتے رہے۔عوام ٹیکس ۔بجلی اور گیس کے مساٸل تلے دبا دیا گیا ہے اور آج وہ نواب شاہ کی ترقی کی بات کریں گے اور ووٹ مانگے۔ان سے پوچھا جاۓ چالیس سال میں عوام کیلئے کیا کیا ہے عوام کے منتخب نمائندوں کو بلاول ہاوس اور جارتی عمرہ کے چکر لگانے کیلئے مختص کیا ہوا ہے تبدیلی سرکار کو نکال کر13جماعتوں کے اتحاد بناکر چور حکمرانوں نے ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات اور اشیإے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھا دیں۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے دور میں کیا کیا الیکشن میں پتا چل جاۓ گا کہ کتی چوروں سے ملی ہوٸی ہےانتخابات میں عوام ٹی ایل پی کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام کی حقیقی خدمت کریں گےفلسطین کے عوام اج بھی کسی فاروق اعظم ۔صلاح الدین ایوبی اور محمود غزنوی کے منتظر ہیں۔57 ممالک کے حکمران خواب خرگوش میں سو رہے ہیں فلسطین میں دودھ پیتے بچوں کو بموں سے مارا جارہا ہے مگر کسی مسلم حکمراں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی فلسطینی تن تنہا بیت المقدس کی حفاظت کررہے ہیں 57 اسلامی ممالک میں کوئی ایک بھی غیرت مند سربراہ ہوتا تو آج یہ ظلم نہ ہورہا ہوتاپوری دنیا میں مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کشمیر اور فلسطین بھی تحریک لبیک کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین