سیہون ( نامہ نگار) گذشتہ روز نواحی گاؤں نغاول میں کولہی برادری کی شادی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی تھی کچہ شراب پینے سے فوت ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے، تین افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں واضح رہے کہ گذشتہ رات کیول اور جیون کولہی فوت ہوئے، جبکہ بے ہوش افراد میں سے ھری کولہی اور ھیرو کولہی بھی فوت ہوگئے، کچہ شراب پینے سے ہلاکتوں کی چار ہوگئی، جبکہ مزید 3 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے، سید عبداللہ شاھ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق کولہی برادری کے افراد نے شراب میں اسپرٹ زہریلہ کیمیکل ملایا ہے، تحصیل سیہون میں مبینہ طور پر جگہ جگہ شراب اور منشیات کا استعمال عام بن گیا ہے۔