Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںدادو: ڈاکٹر امجد مستوئی اور ڈاکٹر گلزار پنہور کو عدالت نے طلب...

دادو: ڈاکٹر امجد مستوئی اور ڈاکٹر گلزار پنہور کو عدالت نے طلب کرلیا

دادو (نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال دادو کے سابق میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر زاہد کھرو اور موجودہ میڈیکل سپریڈنٹ امجد مستوئی کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا ہے ڈاکٹر زاہد کھرو نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر کہ الزام عائد کیا ہے کہ سول ہسپتال دادو لمس کے حوالے ہونے پر مجھے میڈیکل سپریڈنٹ مقرر کیا گیا مگر ڈاکٹر امجد نے اثر رسوخ کرکے تبادلہ کرایا اور لمس انتظامیہ کی سفارش پر دوبارہ میڈیکل سپریڈنٹ مقرر کیا گیا تو اس کے بعد ڈاکٹر امجد نے کورٹ کے ذریعے اسٹے لیے کر میڈیکل سپریڈنٹ کی چارج سنبھالی جس کے خلاف کورٹ میں گیا تو ڈاکٹر امجد نے دھمکیاں دی ڈاکٹر زاہد کھرو نے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 28 دسمبر کو اپنے گھر سے باہر رکشا پر لیپ ٹاپ بنوانے جا رہا تھا تو ڈاکٹر گلزار نے ڈاکٹر امجد سے صلح کرانے کے سلسلے میں بات کرنے کے لیے کار میں بھیٹنے کو کہا جس وقت کار میں بیٹھا تو نشی کی انجیکشن لگائی گئی جس کے بعد پتا چلا کہ لاہور میں ہوں ڈاکٹر زاہد نے مزید درخواست میں اپنا موقف اختیار کیا ہے کہ وہ لاڑکانہ سے دادو میں آیا تو دادو کے اے سیکشن تھانہ میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر گلزار پنھور کے خلاف مقدمہ درج کرانے گیا مگر ایس ایس پی دادو کا ڈاکٹر امجد حسین مستوئی کا دوست ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے جسکی جوڈیشل تحقیقات بنا کر انصاف کیا جائے سیشن جج نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیے کر زیر الزام ڈاکٹر امجد حسین مستوئی اور ڈاکٹر گلزار پنھور کو 11 جنوری کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین