Thursday, September 19, 2024
spot_img
Homeاہم خبریںمسلم لیگ ن کو نوجوان لیڈرشپ کی ضرورت ہے: شھباز شریف

مسلم لیگ ن کو نوجوان لیڈرشپ کی ضرورت ہے: شھباز شریف

اسلام آباد( پروان نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نواز شریف کی امانت ہے، وہ چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل کونسل کا اجلاس متعدد بار اس لیے موخر کرایا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں تو میں امانت ان کے حوالے کروں، مجھے یہ جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ نوازشریف کی امانت ہے، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی اس لیے آج اجلاس منعقد کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اب نوجوان لیڈر شپ کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار دن رات محنت کر رہے ہیں،بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا گیا، سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا گیا، پاکستانی قوم نے بڑی بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، ملک جلد ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین