Friday, December 20, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، رپورٹ جاری

ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، رپورٹ جاری

کراچی(پروان ڈیسک) ڈاکٹر شاہنواز کنبھار کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارنے کا معاملہ

 میرپورخاص پولیس کے مقابلے کو جعلی قرار دیا گیا ہے

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے اعلان کیا ہے کہ اگر مقتول ڈاکٹر شاہنواز کے خاندان نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا تو حکومت کی طرف سے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ضیاء لنجار نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد کی سربراہی میں قائم کی گئی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں میرپورخاص کے مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کو پہلے ہی ہٹا دیا گیا ہے، اور جعلی مقابلے میں ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔

صوبائی حکومت نے ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے

عذیر احمد کو ایس ایس پی عمرکوٹ مقر ر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین