سیہون( نامہ نگار) بھان بائی پاس روڈ کے قریب نامعلوم تیل چوروں کی پائپ لائن سے چوری کی کوشش ناکام، نامعلوم چوروں نے پارکو کمپنی کے پائپ لائن کے بجائے گئس کی پائپ لائن کو کاٹ دیا ہے علاقے میں گئس کی بدبو پھیلنے سے ملزمان ڈرل مشین سمیت دیگر سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے، گیس افسران کے مطابق نامعلوم گروہ کی تیل لائن کے بجائے گئس لائن کو اکھاڑنے سے لاکھوں روپے کی گئس ضائع ہوگئی، ذرائع کے مطابق پارکو تیل کے پائپ لائنوں سے تیل چوری کے واقعات میں مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی شامل ہے، گئس لائن بند کرنے کے لیے گئس انتظامیہ کا عملا جائے وقوعہ پر موجود ہے
تیل چوری کی کوشش ناکام، ملزمان نے تیل کی لائن کے بجائے گیس لائن کاٹ دی
By Parwan
0
44
Next article
متعلقہ خبریں