Wednesday, September 18, 2024
spot_img
Homeاسٹوریزکیٹی بندر کے ماہیگیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے

کیٹی بندر کے ماہیگیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے

کیٹی بندر کے ماہی گیروں کے وارے نیارے ، ایک ہفتہ میں دوسری بار ماہی گیروں کو کروڑوں روپے مالیت کی 300 سے زائد سوا مچھلی کا شکار

ٹھٹھہ( نامہ نگار ) ٹھٹہ کی ساحلی تحصیل کیٹی بندر کے ماہی گیروں نے کجر کریک کے قریب کھلے سمندر میں 300 سے زائد نایاب مچھلی سوا کا شکار کر لیا۔ کیٹی بندر کے ماہی گیر حنیف جت، حسن کاتیار اور حبیب کاتیار کی کشتیوں نے بڑی تعداد میں سمندر سے سوا مچھلی کا شکار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتہ بھی سجاول کے ماہی گیر کو تین سو سوا مچھلی کھاروچھان کے قریب شکار کیا تھی تو آج کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کو کھلے سمندر سے 300 سے زیادہ نایاب سوا مچھلی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی، اس مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ مچھلی کو ایکسپورٹ پروسیسنگ والی کمپنیاں مچھلی کی خرید کر کے اس کو بیرون ملک فروخت کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین