سیہون: صدر تھانے کے لاکپ میں مرغے قیدی بن گئے.پولیس کے لاکپ میں انوکھے قیدیوں کو لاکپ کردیا.تھانے سے مرغوں کی آذانوں پر شھری پریشان
سیہون:تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے رابطہ کرنے پر بتایا چھاپہ مار کاروائی میں جوا کے اڈے سے دوملزمان کو مرغوں سمیت گرفتار کیا تھا .جو کہ جیل جاچکے ہیں.مگر دونوں ملزمان کے مرغے تھانے پر ہیں.مرغوں کے مالک کورٹ میں درخواست ڈال کر مرغے حاصل کر سکتے ہیں.لیکن مالکین مرغے حاصل کرنے کے کیے درخواست اس لیے نہیں ڈالتے کے ان کا جرم ثابت ہو جائے گا.ایس ایچ او تھانہ صدر نے دعا کرتے ہوئے کہا خدا کرے مالکین درخواست ڈال کر مرغے لے جائیں .ہم مرغوں کو کھلا کھلا کے تھک چکے ہیں ان کی خوراک بھی مہنگی ہے.ہم دونوں مرغوں کو گندم، باجرہ دیگر اناج کھلاتے ہیں .ہم خود پریشان ہیں مرغوں کو خیال سے پالتے ہیں اس خوف میں کہیں مرغے مر نہ جائیں۔ مرغے کورٹ پراپرٹی ہے اگر مر گئے تو ہم مصیبت میں پڑ جائیں گے.رغے مر بھی گئے تو چادر میں لپیٹ کر عدالت میں پیش کرنے ہوں گے۔