دادو( نامہ نگار ) قومی اسمبلی کے حلقہ 228 دادو _ جوھی پر آزاد امیدوار انجنیئر عمران خان پنہور نے دادو پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہو کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی جانب سے سے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ترقی کے نام اربوں روپے کی کرپشن کی جس کی وجہ سے کاچھو کے باشندگان آج بہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اس نے کہا کہ گورکھ ہل اسٹیشن اور نئی گاج کا منصوبہ سالوں مکمل نا ہونے ترقی ناہوسکی ہے منتخب نمائندوں نے صرف کھوکھلے نعرے لگائے ہیں، حلقہ 228 میں کچھ نہیں بدلا ہے، مسائل جوں کے توں ہیں، بنیادی سہولیات کے لیے آج بھی لوگ ترس رہے ہیں80 فیصد اسکول بند ہیں، ہسپتالوں میں سہولیات نہیں ہیں، کاچھو میں لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں میرہ سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہےمیرے منشور میں لوگوں کی خدمت کرنا ہے منتخب ہونے کے بعد دادو میں دو یونیورسٹیوں کا قیام ہوگا سکول میں بنیادی سہولیات سمیت بند سکول کھلوائیں گیں ہسپتالوں میں علاج و معالج کی سہولیات فراہم کروں گا ایک انقلاب کا نظریہ لے کر نکلا ہوں عوام کو اپیل کرتا ہوں ووٹ کا درست استعمال کریں.
دادو: حلقہ 228 کے آزاد امیدوار انجنیئر عمران خان کی نیوز کانفرنس
By Parwan
0
27
Previous article
Next article
متعلقہ خبریں