رانی باغ حیدرآباد میں جشنِ آزادی کا میگا میوزیکل شو، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، بدنظمی سے فیملیز مایوس حیدرآباد (رپورٹ:قیوم سروہی) محکمہ ثقافت سندھ اور میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے زیر اہتمام، آرٹس کونسل پاکستان کے تعاون سے رانی باغ میں "مارکہ حق جشنِ آزادی" کے تحت میگا میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، میئر حیدرآباد کاشف شورو، ایم این اے طارق حسین شاہ جاموٹ، معاون خصوصی عبدالجبار خان اور صدر آرٹس کونسل احمد شاہ سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، صنم ماروی، تاج مستانی، کیفی خلیل اور بھادر ابڑو نے مقبول کلام پیش کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود ٹریفک جام اور داخلی راستوں پر رش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کئی گھنٹوں تک لوگ شہر کی سڑکوں پر رکے رہے۔ پروگرام کے دوران بدنظمی کے واقعات بھی پیش آئے، جب مشتعل نوجوان خواتین کے پنڈال میں داخل ہوگئے، جس پر خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا، تاہم صورتحال مکمل قابو میں نہ آسکی اور متعدد فیملیز مایوس ہو کر واپس چلی گئیں۔ بدنظمی کے دوران صحافیوں اور کیمرامین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث میڈیا نمائندوں کو کوریج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ منتظمین کی جانب سے اتنے بڑے پروگرام میں میڈیا کے لیے مناسب سہولتیں یا پروگرام کی تفصیلات فراہم کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔ شرکاء کی آراء میں تقسیم رہی— کچھ نے تقریب کو شاندار قرار دیا، جبکہ کئی افراد نے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ یہ میگا شو جشنِ آزادی کے موقع پر حیدرآباد کے شہریوں کے لیے یادگار لمحہ بن گیا، مگر منتظمین کے لیے یہ سبق بھی چھوڑ گیا کہ بہتر انتظامات عوام اور میڈیا، دونوں کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر سکتے ہیں۔
حیدرآباد (پروان ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کو سیاسی جھٹکا، پی ٹی آئی صوبائی قیادت کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل مغل کو انصاف لائرز ونگ سندھ کا صدر مقرر کر دیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کی نائب صدر ایڈووکیٹ انیلا جیسانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے تفصیلی خبر کے مطابق پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ایڈووکیٹ فیصل مغل کو انصاف لائرز فورم سندھ کا صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نئی ذمہ داری ملنے پر ایڈووکیٹ فیصل مغل نے پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایڈووکیٹ فیصل مغل کی جانب سے پوری سندھ کی وکلا برادری کو متحد اور متحرک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی کی جانب سے ملنے والی نئی ذمہ داری پر بھرپور جدوجہد کی جائے گی دوسری جانب پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کی نائب صدر ایڈووکیٹ انیلا جیسانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کے باعث وقت نہیں دے سکتی، اس لیے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔
تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت و دیکھ بحال کے فنڈز میں 15 کروڑ سے زائد خوردبرد کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دو ایگزیکٹیو انجینئرز الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ایگزیکٹیو انجینئر محمد اسلم ڈاھری اور اشفاق علی میمن کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے دونو افسران کی برطرفی کی منظوری دے ہے، ترجمان چیف سیکرٹری کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے دونو افسران سے خوردبرد شدہ رقم واپس لینے کی ہدایت بھی جاری کر دی، محکمہ جاتی انکوائری میں دونوں افسران پر فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے۔انکوائری رپورٹ میں 15 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی غیر قانونی ادائیگیاں سامنے آئیں. الزامات ثابت ہونے پر دونو افسران کو سندھ سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 1973 کے تحت بڑی سزا دی گئی، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے دونوں افسران سے خوردبرد شدہ رقم واپس لینے کی ہدایت بھی جاری کر دی اور چیف سیکریٹری سندھ نے تمام اضلاع میں پلانٹس کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا ہے چیف سیکرٹری نے کہاکہ بدعنوانی اور بے ضابطگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ڈپٹی کمشنرز کو آر او پلانٹس کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہفتہ کے روز سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، جس میں کراچی شہر کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں واٹر بورڈ اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سے متعلق معاملات، بالخصوص شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر غور کیا گیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں، اور مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کی رفتار میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی میں پانی کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں میں کے ایم سی کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ملاقات میں سیکریٹری بلدیات، میونسپل کمشنر کے ایم سی، اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے
یہ معاہدہ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران طے پایا—فوٹو: وزارت خزانہ
وزیر اعظم مودی نے منگل کی شام پاکستان کے خلاف کیے جانے والے ’آپریشن سندور‘ پر جاری بحث کو سمیٹتے ہوئے پارلیمان میں تقریبا 100 منٹ طویل تقریر کی
نوری آباد: پاپولر سیمنٹ فیکٹری میں ترقیاتی کام کے دوران کرین مشین کا شیل گرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 1 مزدور شدید زخمی ہوگیا