رانی باغ حیدرآباد میں جشنِ آزادی کا میگا میوزیکل شو، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، بدنظمی سے فیملیز مایوس
09 August 2025
رانی باغ حیدرآباد میں جشنِ آزادی کا میگا میوزیکل شو، فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، بدنظمی سے فیملیز مایوس
حیدرآباد (رپورٹ:قیوم سروہی)
محکمہ ثقافت سندھ اور میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے زیر اہتمام، آرٹس کونسل پاکستان کے تعاون سے رانی باغ میں "مارکہ حق جشنِ آزادی" کے تحت میگا میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، میئر حیدرآباد کاشف شورو، ایم این اے طارق حسین شاہ جاموٹ، معاون خصوصی عبدالجبار خان اور صدر آرٹس کونسل احمد شاہ سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، صنم ماروی، تاج مستانی، کیفی خلیل اور بھادر ابڑو نے مقبول کلام پیش کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود ٹریفک جام اور داخلی راستوں پر رش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کئی گھنٹوں تک لوگ شہر کی سڑکوں پر رکے رہے۔
پروگرام کے دوران بدنظمی کے واقعات بھی پیش آئے، جب مشتعل نوجوان خواتین کے پنڈال میں داخل ہوگئے، جس پر خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا، تاہم صورتحال مکمل قابو میں نہ آسکی اور متعدد فیملیز مایوس ہو کر واپس چلی گئیں۔
بدنظمی کے دوران صحافیوں اور کیمرامین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث میڈیا نمائندوں کو کوریج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ منتظمین کی جانب سے اتنے بڑے پروگرام میں میڈیا کے لیے مناسب سہولتیں یا پروگرام کی تفصیلات فراہم کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔
شرکاء کی آراء میں تقسیم رہی— کچھ نے تقریب کو شاندار قرار دیا، جبکہ کئی افراد نے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
یہ میگا شو جشنِ آزادی کے موقع پر حیدرآباد کے شہریوں کے لیے یادگار لمحہ بن گیا، مگر منتظمین کے لیے یہ سبق بھی چھوڑ گیا کہ بہتر انتظامات عوام اور میڈیا، دونوں کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر سکتے ہیں۔