چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
09 August 2025
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہفتہ کے روز سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، جس میں کراچی شہر کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں واٹر بورڈ اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سے متعلق معاملات، بالخصوص شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر غور کیا گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں، اور مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کی رفتار میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی میں پانی کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں میں کے ایم سی کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ملاقات میں سیکریٹری بلدیات، میونسپل کمشنر کے ایم سی، اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے