Thursday, April 24, 2025
spot_img
Homeاسٹوریزخود کو سندھ دھرتی کے بیٹے کہلوانے والوں نے دریائے سندھ کے...

خود کو سندھ دھرتی کے بیٹے کہلوانے والوں نے دریائے سندھ کے پانی کو بیچا ہے،سائرہ بانو

شاہپورچاکر:خود کو سندھ دھرتی کے بیٹے کہلوانے والوں نے دریائے سندھ کے پانی کو بیچا ہے،سائرہ بانو

شاہپورچاکر میں جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مفادات حاصل کرنے ہوتے ہیں سندھ کارڈ استعمال کیا جاتا ہے، مجھے افسوس ہے سندھ کے بیٹے صدر زرداری نے کینالوں کے آرڈر پر دستخط کیے ہیں ان کینالوں سے سرسبز زمینیں بنجر کرکے بنجر علاقے کو آباد کیا جارہا ہے دراصل یہ آباد زمینوں کو برباد کرکے بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ ہے کراچی سمیت پورے سندھ کو پینے کے پانی کیلئے اٹھ کھڑے ہونا چاہیے دریائے سندھ میں پانی نا ہونے کا نقصان صرف زمینداروں اور کسانوں کو ہی نہیں ہوگا بلکہ کراچی کو بھی پینے کیلئے پانی نہیں ملے گا،ان کینالوں کا فائدہ نا ن لیگ کو اور ناں ہی پیپلزپارٹی کو ہوگا اس کا بینیفیشری کوئی دوسرا ہے.

متعلقہ خبریں

مقبول ترین