جوہی(نامہ نگار) جوہی میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو 3 سال بیت گئے مگر سیلاب متاثرین کے مشکلات کم نہ ہوسکے ہیں سیلاب زدہ گاؤں پیربخش سولنگی کے سیلاب متاثرین شدید سردی میں بھی کولے آسمان تلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں گھروں کے تعمیرات کے لے رقم نہ ملنے پر سیلاب متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرکہ شدید نعری بازی کی ہے۔ ماجد علی سولنگی، ایوب سولنگی، ممتاز سولنگی سمیت دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2022 کے سیلاب گاؤں پیر بخش سولنگی میں بڑی تباہی مچادی گھر مکانات بہہ گئے دو نوجوان بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے مگر سرکار نے ہماری مدد نہیں کی ہم تین برس سے کولے آسمان تلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں شدید سردی میں بچے بیمار ہو رہے ہیں انہوں کہا کہ گھر تعمیرات سماجی تنظیم تھردیپ کے حوالی کردی گئی ہے تھردیپ انتظامیہ نے ہمارے گاؤں کو نظرانداز کیا ہے وہ من پسند سفارشی کام کر رہے ہیں ہمارا سندھ سرکار اور SPHF ادارے سے مطالبہ ہے کہ گاؤں پیربخش سولنگی کے سیلاب متاثرین کو گھر تعمیرات کی اعلانیہ رقم دی جائے تاکہ ہم اپنا گھر بنائیں،